لاہور ،معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کی جان لے لی

پیر 30 مئی 2016 11:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گوالمنڈی کی حدود میں دو دستوں کی آپس میں تلخ کلامی نے ایک کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق امتیاز اور یوسف دونوں دوست تھے ،اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھانہ گوالمنڈی کی حدود سے گزر رہے تھے کسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ملزم امتیاز نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اکتالیس سال کا یوسف موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :