کراچی، گلبائی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا کپڑا خاکستر
پیر 30 مئی 2016 11:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے گل بائی میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی جانب سے 24 فائر ٹینڈرز اور 3 واٹر باوٴزر مل کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔ فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا تھا۔ گل بائی کے قریب پرانے کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
(جاری ہے)
آگ کی اطلاع پر پہلے چار فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید چار فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باوٴزر کو طلب کیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا جس کے بعد شہر بھر سے مزید فائرٹینڈر طلب کر لئے گئے تھے۔برگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ لگ رہی ہے، تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.