سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس ، ایم این اے روحیل اصغر کے ڈرائیور سمیت وارنٹ جاری
پیر 30 مئی 2016 11:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے گاڑی کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کے رو برو مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ان کے ساتھ ذوالفقار کے خلاف سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن دونوں ہی ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے جب کہ ملزمان کی جانب سے گزشتہ سماعت میں منظور کی گئی ضمانت کے مچلکے بھی جمع نہیں کرائے گئے۔
عدالت نے شیخ روحیل اصغر کے وکیل سے ملزمان کی غیر حاضری اور ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ انہیں ضمانتی مچلکے نقد جمع کرانے ہیں، اس کے لئے ابھی بینک سے رقم نکلوانی ہے اور اس کے لیے وقت دیا جائے۔ فاضل جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شیخ روحیل اصغر پر الزام ہے کہ 10 اگست 2014 کو ان کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ راز محمد ہلاک ہوگیا تھا تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت نے متوفی کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.