لاہور : کوٹ لکھپت کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، 12خواتین بے ہوش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 11:06

لاہور : کوٹ لکھپت کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، 12خواتین بے ہوش

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : کوٹ لکھپت کے قریب فیکٹری میں آغ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے قریب واقع ہوزری کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12خواتین بیہوش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ بیہوش خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :