کراچی میں دھماکے سے چینی باشندوں سمیت 4افرادزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 10:49

کراچی میں دھماکے سے چینی باشندوں سمیت 4افرادزخمی

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) گلشن حدیدکراچی میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں طبی امدادکے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق گلشن حدید میںگرین بیلٹ میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوار3 افراد اور راہگیرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اس وقت کیا گیا جب چینی باشندوں کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک چینی باشندے کا نام فچ اور ڈرائیور کا نام حیدر ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے-

متعلقہ عنوان :