لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں تیزبارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 10:06

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں تیزبارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں تیزبارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، ڈیوس روڈ اور گڑھی شاہو‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘وحدت روڈ‘ملتان روڈ‘سبزہ زار اور دیگر علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سندھ اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیںاسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔ ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :