اوہائیو کے چڑیا گھر میں بچے کو بچانے کے لیے گوریلا کا قتل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 10:06

اوہائیو کے چڑیا گھر میں بچے کو بچانے کے لیے گوریلا کا قتل

پورٹ کمولمبس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں بچے کو بچانے کے لیے گوریلا کو ہلاک کرنے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔سنسناٹی کے چڑیا گھر میں گزشتہ روز 4سالہ بچہ گوریلے کے پنجرے میں گرگیا تھا اور چڑیا گھر انتظامیہ نے بچے کو بچانے کے لیے گوریلے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

گوریلا کی ہلاکت کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور حفاظتی انتظامات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں 2000سے زائد افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، جس میں چڑیا گھر انتظامیہ اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بچے کا خیال نہ رکھنے پر اس کے والدین کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی گوریلا کی ہلاکت پر انصاف کے لیے مہم تیز کردی گئی ہے۔ دوسری جانب چڑیا گھر حکام کا موقف ہے کہ گوریلا کو ہلاک کرنے کا فیصلہ مشکل مگر ضروری تھا۔

متعلقہ عنوان :