امریکہ اور روس کا شام میں مشترکہ کاروائیوں پر اتفاق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 مئی 2016 10:06

امریکہ اور روس کا شام میں مشترکہ کاروائیوں پر اتفاق

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30مئی۔2016ء) امریکا اور روس کے وزراءخارجہ شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بین القوامی نشریاتی اداروں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلیفون پر ماسکو میں اپنے ہم منصب سیرگئی لاوروف سے بات چیت کی۔ دونوں راہنماﺅں میں ہونے والی ملاقات میں شام کا مسئلہ سرفہرست رہا۔

(جاری ہے)

دونوں راہنماﺅں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شام میں جنگ بندی کے دائرے سے باہر آنے والے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ادھر روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سیرگی لاوروف کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شدت پسندوں کو شام میں داخلے سے روکنے کے لیے شام کی ترکی سے متصل سرحد سیل کرنے اور یوکرائن کے تنازع پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :