ایک شخص نے کوڑے سے ملنے والی 60لاکھ ڈالر کی دوائیاں ساتھیوں میں بانٹ دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 مئی 2016 02:55

ایک شخص نے کوڑے سے ملنے والی 60لاکھ ڈالر کی دوائیاں  ساتھیوں میں بانٹ ..

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گلی کے پاس جھاڑیوں میں سے ہی methamphetamine کی 7لاکھ ٹیبلٹس ملیں جن کی مالیت 60 لاکھ ڈالر ہے۔ اس شخص نے ان ٹیبلٹس کو اپنے دوستوں میں مفت بانٹ دیا۔
پراچواب کانپکتھ عام طور پر کباڑ اور جنگلی شہد جمع کرتا ہے مگر اسے 5لاکھ methamphetamine کی گولیوں کے ساتھ اس کے گھر جو وسطی ایوتھایا میں ہے ، سے گرفتار کر لیا ہے۔


41سالہ پراجواب نےبتایا کہ اس نے صبح سویرے ایک پک اپ ٹرک کو دیکھا ، جس نے بڑے بڑے پیکیجز کو سٹرک کے ساتھ اتارا اور چلے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ا س حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پراجواب کے گرفتار ہونے تک وہ اپنے دوستوں کو 2لاکھ ٹیبلٹس دے چکا تھا۔ دوستوں کی طرف سے مارکیٹ میں ٹیبلٹ آنے سے ٹیبلٹ کی قیمت 3 ڈالر کم ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ٹیبلٹ 8ڈالر میں فروخت ہوتی تھی۔
پولیس کے مطابق پراجواب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اُن دوستوں کو گولیاں بانٹ رہا تھا جنہیں رقم کی ضرورت تھی، یا جو قرض میں پھنسے ہوئے تھے اور اپنا قرض اتارنا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کوئی ثبوت یا گواہی نہیں ملی جس سے پراجواب کے بیان کی نفی ہوتی ہو۔