پار لیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو سڑکوں پر بھی آنے میں کوئی حر ج نہیں ہوگا‘ قمر الزمان کائرہ

اتوار 29 مئی 2016 23:30

پار لیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو سڑکوں پر بھی آنے میں کوئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پار لیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو سڑکوں پر بھی آنے میں کوئی حر ج نہیں ہوگا‘ اپوزیشن جماعتوں میں مکمل اتفاق اوراعتماد ہے ‘ملک میں احتساب نہ ہونے سے انارکی پیدا ہوگی ‘پیپلزپارٹی کسی صورت پانامہ لیکس کی تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ‘(ن) لیگ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پامہ لیکس کے حوالے سے جو موقف اختیار کیاآج بھی اس پر قائم ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ پار لیمانی کمیٹی میں ہی حل ہوجائے لیکن اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں حل نہیں ہوگا تو سڑکوں پر آنا میں کوئی حرج نہیں ۔

متعلقہ عنوان :