دوران ڈیوٹی میڈیکل ریپس سے ڈاکٹروں کی ملاقات پر پابندی عائد

عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے ای ڈی اوزکو اچانک چھاپے مارنے کا حکم، ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کاروائی کا بھی مکمل اختیار

اتوار 29 مئی 2016 22:19

دوران ڈیوٹی میڈیکل ریپس سے ڈاکٹروں کی ملاقات پر پابندی عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) محکمہ صحت کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹر مریضوں پر توجہ دینے کی بجائے میڈیکل ریپس سے ملاقاتوں میں مصروف رہتے ہیں، ان سے خوش گپیوں میں زیادہ وقت گزارتے ہیں جس سے آنیوالے مریضوں کو نہ صرف ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مریضوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد حکومت نے تمام اضلاع کے ایم ایس اور ای ڈی اوز ہیلتھ کے علاوہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے دفاتر کے باہر دوران ڈیوٹی استقبالیہ بورڈ پر یہ تحریر نمایاں طور پر چسپاں کریں” میڈیکل ریپس سے معذرت “ڈاکٹرز ابھی نہیں مل سکتے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس پابندی پر عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو اچانک چھاپے مارنے اور ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا مکمل اختیار دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :