نوازشر یف مستعفی نہ ہوئے تو جمہو ریت کو خطرات سے دوچار کردیں گے ‘ جسٹس (ر) افتخار محمدچوہدری

نوازشر یف ملک کو چلائیں گے نہیں بلکہ انکو مزید خراب کر یں گے ‘(ن) لیگ کے پاس کوئی ایسا اوررکن نہیں جو وزیر اعظم بن سکتا ہے ؟‘جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ کا انٹرویو

اتوار 29 مئی 2016 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ نوازشر یف مستعفی نہ ہوئے تو جمہو ریت کو خطرات سے دوچار کردیں گے ‘موجودہ حالات میں نوازشر یف ملک کو چلائیں گے نہیں بلکہ انکو مزید خراب کر یں گے ‘(ن) لیگ کے پاس کوئی ایسا اوررکن نہیں جو وزیر اعظم بن سکتا ہے ؟۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد نوازشر یف کے پاس آئینی اور اخلاقی طور پر کوئی جواز نہیں کہ وہ اقتدار میں رہیں انکو فوری پر مستعفی ہوجانا چاہیے اور کسی اور کو وزیر اعظم بنائیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر یں گے تو ملکی معاملات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشر یف کو جمہو ریت اور ملکی مفاد میں مشورہ دیا ہے کہ وہ اقتدار سے الگ ہوں جائے تاکہ ملک میں مزید بحران پیدا نہ ہوں میری ان سے کسی قسم کی کوئی ذاتی لڑائی اوراختلاف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کر پشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں انکی موجودگی میں پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات بھی نہیں ہوں گی۔