وفاقی حکومت کا مالی سال 2016-17کے بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو مراعات دینے کا فیصلہ

حکومت کی طرف سے آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو مراعات دی جائیں گی جس کے تحت سیکٹر کے لئے زیرو ریٹ ریجیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لیدر گارمنٹس ،سرجیکل آلات اور سپورٹس کے لئے زیرو ریٹ ریجیم رکھا جائے گا جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر پر سیل ٹیکس کی شرح صفر ہو جائے گی ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایپٹما کے وفد سے گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو مراعات دینے کا فیصلہ کر لیا ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے زیرو ریٹ ریجیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایپٹما کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی طرف سے آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو مراعات دی جائیں گی جس کے تحت سیکٹر کے لئے زیرو ریٹ ریجیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لیدر گارمنٹس ،سرجیکل آلات اور سپورٹس کے لئے زیرو ریٹ ریجیم رکھا جائے گا جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر پر سیل ٹیکس کی شرح صفر ہو جائے گی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایپٹما کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیکسائل سیکٹر کے لئے مراعات دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے ، حکومتی فیصلے سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :