Live Updates

وزیراعظم نوازشریف کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے اس بحران پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے، عمران خان

اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی مثال ہے،وفاقی وزراء اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے،انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 20:35

وزیراعظم نوازشریف کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے اس بحران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے اس بحران پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے،اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی مثال ہے،وفاقی وزراء اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے،انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں۔

وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان،وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے سے بحران پیدا ہوا،وزیراعظم نے ایوان میں بھی سچ بولنے سے گریز کیا،اور کئی جھوٹ بولے، انصاف نہ ملاتو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں،موجودہ نظام میں مسلم لیگ ن کا احتساب انتہائی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہار اورمعلومات تک رسائی کے قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے،پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے،سکول کے بچوں کو بھی سیاسی شعورآگیاہے،پرویز رشید جیسے لوگ عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران خود احتساب کے لئے پیش ہونے کی بجائے جھوٹ بول رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے ساتھ لٹک گئی ہے،مسلم لیگ(ن)میں بادشاہت ہے،جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہونگے،بارہ سوالوں کے جواب میں لیلیٰ مجنوں کی کہانی سنادی گئی،طے ہواتھا کہ وزیراعظم اسمبلی میں جواب نہ دیں تو بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی مثال ہے،وزیراعظم کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے۔فردواحد پر بحران آیا تواس نے پورے ملک کو اس کا شکار بنادیا۔وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات