نگران وزیر اعظم بنانے کی کوئی تجویز زیر غورہے نہ ہی ایسا ہوگا ‘سردار ایاز صادق

ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی سوچ مثبت ہے کوشش ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے ‘ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور جمہوریت بھی مزید مضبوط ہوگی ‘ وزیر اعظم کی پہلی نہیں دوسری اوپن ہارٹ سر جری کل ہوگی اور وزیر اعظم سکائپ کے ذریعے وفاقی کابینہ اور دیگر میٹنگز سے خطاب کر یں گے ‘ باجا لائن میں وزیر اعظم نوازشر یف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 20:35

نگران وزیر اعظم بنانے کی کوئی تجویز زیر غورہے نہ ہی ایسا ہوگا ‘سردار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم بنانے کی کوئی تجویز زیر غورہے اور نہ ہی ایسا ہوگا ‘ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی سوچ مثبت ہے کوشش ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائے ‘ (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور جمہوریت بھی مزید مضبوط ہوگی ‘وزیر اعظم کی پہلی نہیں دوسری اوپن ہارٹ سر جری کل ہوگی اور وزیر اعظم سکائپ کے ذریعے وفاقی کابینہ اور دیگر میٹنگز سے خطاب کر یں گے ۔

اتوار کے روز باجا لائن میں وزیر اعظم نوازشر یف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا کوئی آئینی بحران نہیں اور وزیر اعظم نوازشر یف لندن سے ہی حکومت معاملات چلا سکتے ہیں وہ آج اور کل مختلف اجلاسوں کی سکائپ کے ذریعے صدارت کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں کسی کو نگران وزیر اعظم بنانے کی کوئی تجویز ہے اور نہ ہی ایسا کچھ ہوگا اور جو لوگ ابہام پیدا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں انکو لوگوں کو مایوسی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اورحکومت دونوں ہی نیک نیتی کے ساتھ پار لیمانی کمیٹی میں کام کر رہی ہے اور دونوں کی یہ کوشش ہے کہ ٹی او آرز کو جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے اور حکومت بھی مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی پہلے بھی ہاٹ سر جری ہو چکی ہے اور اب منگل کی صبح وزیر اعظم نوازشر یف کی اوپن ہارٹ سر جری ہوگی اور پوری قوم انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :