شام میں ترک افواج کی داعش کے اہداف پر بمباری، 40 دہشت گرد ہلاک

داعش کے 4 ٹھکانوں ،4 گاڑیوں ،2 بکتر بند گاڑیوں اور اسلحے کے2 ڈپوں کو بھی تبا ہ کردیا گیا

اتوار 29 مئی 2016 19:32

شام میں ترک افواج کی داعش کے اہداف پر بمباری، 40 دہشت گرد ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) ترک مسلح افواج اور اتحادی قوتوں نے شام کے شمال میں واقع دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر بمباری کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی مسلح افواج اور اتحادی قوتوں نے شام کے شمال میں واقع دہشت گرد تنظیم داعش کے اہداف پر بمباری کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سلامتی کے ذرائع کے مطابق شام سے ترکی کے شہر غازییان تیپ پر راکٹ فائر ہونے کے بعد ترک مسلح افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ دریں اثنا اتحادی قوتوں کے طیاروں نے بھی فوری طور پر داعش کے حملے کا جواب دیا ۔ ان کاروائیوں میں 40 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانوں ،چار گاڑیوں ،دو بکتر بند گاڑیوں اور اسلحے کے دو ڈپوں کو تبا ہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :