اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ ثانی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

اتوار 29 مئی 2016 19:27

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ ثانی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ ثانی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردن میں رواں برس کے آخر میں الیکشن کا انعقاد اب قبل از وقت کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ شاہ اردن نے سینیئر سیاست دان اور اکانومسٹ ہانی الملکی کو نیا وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ الملکی اردن کے سابق وزیر خارجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :