موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ملک کو سائنسی وتکنیکی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا شامل ہے،رانا تنویر حسین

اتوار 29 مئی 2016 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) او آئی سی ممالک کی سٹیئرنگ کمیٹی کے جنرل اسمبلی کے 15ویں اجلاس کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک سائنس وٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔اس کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔

آخری مرتبہ COMSTECHکی جنرل اسمبلی کا اجلاس 2011ء میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس مرتبہ پہلے سے زیادہ او آئی سی ممالک کی طرف سے اعلی سطحی وفود کی شرکت متوقع ہے جو کہ نہایت حوصلہ افزا امر ہے جناب فضل عباسی میکن، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا یہ ایک انتہائی خوش کن اطلاع ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی ممالک اب سائنس و ٹیکنالوجی کو سنجیدگی سے ترقی دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس موقع COMSTECHکے کوآرڈنیٹر جنرل ڈاکٹر شوکت حمید خان اس امر پر زور دیا کہ جب تک ہم عوام میں سائنسی سوچ نہیں پیدا کرتے تب تک مجموعی طور پر تمام مسلم ممالک اور بالخصوص پاکستان میں ایک قرار واقع جدید اطوار پر آراستہ معاشرہ تشکیل دینا نہایت مشکل ہو گا۔مزید برآں سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے باریک بینی سے تمام انتظامات کا جائزہ لیاگیا کہ اس وقت تمام انتظامات تکمیل کی آخری مراحل میں ہیں ۔

رانا تنویر حسین نے تمام غیر ملکی شرکاء کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ان کا کہنا تھا اکیسویں صدی میں ترقی کے لئے دنیا میں نمایاں ہو گی۔ آج کے دور میں جہالت اور خاص طو رپر جدید ٹیکنالوجی سے نبرد ہونا صریح نہایت ہے او رکوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے ایک او رموقع پر کہا کہ ”سائنس میں ترقی کرنے سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی تجارت کو بھی فروِغ ملے گا ہم ملک میں دو ٹیکنالوجی پارک بنانے جا رہے ہیں اور میری کوشش ہو گی کہ ان ٹیکنالوجی پارک کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو اس سے ہماری معیشت کو ایک مضبوط سہارا ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ با عزت طو رپر روز گار کمانے کے موقع حاصل کر سکے گا ۔

سٹینرنگ کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے COMSTECH کے 15ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کی تیاریوں میں شامل تمام اداروں کے سربراہوں کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس اپنی تمام توقعات پر پورا اترے گا ۔میٹنگ میں چیئرمی پی سی ایس ٹی ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم اور چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی محمد اشرف اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے اور اعلی افسران موجود تھے ۔