صدرممنوں حسین کی صحت بارے قیاس آرائیاں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں،ترجمان

صدر مملکت مکمل طور صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، ذرائع ابلاغ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہئے،ترجمان ایوان صدر

اتوار 29 مئی 2016 19:26

صدرممنوں حسین کی صحت بارے قیاس آرائیاں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں،ترجمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء)ایوان صدر نے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گردش کرنے والی ان اطلاعات کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں صدر مملکت کی صحت کے بارے میں قیاس آرائی کی گئی ہے۔اتوار کو ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت مکمل طور صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس اطلاع میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز طبی معائنے کے لیے کسی اسپتال گئے۔

انھوں نے بتایا کہ صدر مملکت نے دن میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی اور شام میں ایوان صدر میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت غیر ملکی فوجی افسروں کے اعزاز میں عشائیے میں بھی شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہئے۔