مولانا فضل الرحمان نے نوشکی ڈرون حملے پر امریکی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کردیا

نوشکی حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ ہے، حکومت ڈرون حملے کے خلاف بطوراحتجاج امریکی سفیر کو ملک بدرکرے،ڈرون حملوں کا معاملہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے،مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 29 مئی 2016 19:16

مولانا فضل الرحمان نے نوشکی ڈرون حملے پر امریکی سفیر کی ملک بدری کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوشکی ڈرون حملے پر امریکی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ ہے،حکومت ڈرون حملے کے خلاف بطوراحتجاج امریکی سفیر کو ملک بدرکرے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی طرف سے ڈرون حملے پر امریکی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوشکی ڈرون حملے پر رد عمل مایوس کن ہے ، ڈرون حملوں کا معاملہ بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔ حکومت ڈرون حملے کے خلاف بطور احتجاج امریکی سفیر کو ملک بدر کرے ۔

متعلقہ عنوان :