وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات نہ تو خفیہ تھی اور نہ غیر معمولی، ملاقات کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جائے ،ترجمان وزارت داخلہ کی وضاحت

اتوار 29 مئی 2016 18:55

وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات نہ تو خفیہ تھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے ملاقات نہ تو خفیہ تھی اور نہ غیر معمولی، ملاقات کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات معمول کے مطابق تھی اور ہفتہ کو دن گیارہ بجے آرمی ہاؤس میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملہ، نیشنل ایکشن پلان کے کئی اہم امور اور پاکستان کے مجموعی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔