صدر ممنون حسین کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، خیریت دریافت کی

اتوار 29 مئی 2016 18:55

اسلام آباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صحت یابی کے لئے دعاؤں پر صدر مملکت اور قوم کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم نواز شریف نے صحت یابی کے لئے دعاؤں پر صدر مملکت اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہل وطن کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔