رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

اتوار 29 مئی 2016 18:33

رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور منافع کی کم شرح پنجاب حکومت کی ٹیکسی سکیم اور دیگر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کو مارکیٹ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی دس ماہ میں ایک لاکھ 84 ہزار 99 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے ابتدائی دس ماہ میں یہ تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 814 گاڑیوں پر مشتمل تھی۔ انڈس موٹرز نے 52 ہزار 987 گاڑیاں سال کے دوران فروخت کیں اور گزشتہ اسی عرصہ کے مقابلہ میں اس کی فروخت 1.15 فیصد بڑھی جبکہ اپریل 2016ء میں 5483 گاڑیوں کی فروخت کے باعث چھ فیصد کمی ہوئی۔ سوزوکی کی گاڑیوں کی فرخت میں 41 فیصد گزشتہ سال کے مقابلہ میں اضافہ دیکھا گیا اور 2016ء میں ایک لاکھ 9 ہزار 628 گاڑیاں فروخت ہوئیں تاہم اپریل میں سوزوکی کی سیل 10 فیصد کم رہی۔ ہنڈا کی گاڑیوں کی فروخت کا حجم اسی عرصہ میں 21 ہزار 292 گاڑیاں رہا۔

متعلقہ عنوان :