جامعہ نعیمیہ کے طالب علم عامر حسین قریشی ایئرفورٹ یونیورسٹی جرمنی کے سمرکیمپ کیلئے منتخب

اتوار 29 مئی 2016 18:33

جامعہ نعیمیہ کے طالب علم عامر حسین قریشی ایئرفورٹ یونیورسٹی جرمنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ہونہار طالب علم عامر حسین قریشی کوڈیپارٹمنٹ آف مسلم کلچرل وتاریخ ایئرفورٹ یونیورسٹی جرمنی کے سلیکشن بورڈنے رواں سال سمرکیمپ کیلئے منتخب کرلیا ہے،جامعہ نعیمیہ کے ترجمان نے بتایا کہ جرمن ادارے کی طرف سے جاری کردہ لیٹرکے مطابق طالب علم عامر حسین قریشی پندرہ روزہ سمرکیمپ کے دوران تعلیمی وتربیتی ورکشاپ بعنوان”تاریخ کے سوالات“پرہونے والی نشستوں میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عامر حسین قریشی دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے شعبہ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے امن وتحقیق میں الشہادة الخاصہ کے طالب علم ہیں جبکہ امسال پنجاب یونیورسٹی میں گریجویشن کاامتحان دے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :