سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی

مانسہرہ کے قریب اوگی اور چرانگڈہ گاؤں سے 2دہشت گرد گرفتار20کلو بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا،آئی ایس پی آر

اتوار 29 مئی 2016 18:23

سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی

راولپنڈی/مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنادی ،مانسہرہ کے قریب دیہات سے2دہشت گرد گرفتارکرکے 20کلو بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مانسہرہ کے قریب اوگی اور چرانگڈہ گاؤں میں آپریشن کیا جس دوران2دہشتگرد گرفتارکرکے20کلو دھماکہ خیر مواد ،خودکش جیکٹس ،کلا شنکوف ،دستی بم،پستول اور رائفلیں برآمدکرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد پر یشر ککر میں چھپایا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :