وفاقی محتسب نے غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا

قانونی معاونت کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر پاکستانی قیدیوں تک قونصلررسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

اتوار 29 مئی 2016 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وفاقی محتسب کے سینئر مشیر حافظ احسان عامر نے غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی قانونی معاونت کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر پاکستانی قیدیوں تک قونصلررسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کے سینئر مشیر حافظ احسان کھوکھر نے غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں اتوار کو وزارت خارجہ کو بیرو ن ممالک زیر حراست پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے لئے خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہا گیا کہ 65مما لک میں 8335زیر حراست ہیں،پاکستانی قیدیوں کا معاملہ حل کرنا قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،وزارت خارجہ معاملے کے حوالے سینئر افسرکو فوکل پرسن تعینات کرے،بیرون ممالک زیر حراست پاکستانیوں تک قونصلر رسائی کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے،خط میں کہا گیا کہ بیرون ممالک قید پاکستانیوں کے معاملے کی سماعت 31مئی کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ہوگی،جس کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :