وڈھ سے گندم کی نقل وحمل پر مکمل پابندی لگائی جائے اور ضلع بندی کی جائے ،حاجی حبیب اللہ شیخ

اتوار 29 مئی 2016 17:10

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) تحصیل وڈھ کے سماجی شخصیت حاجی حبیب اللہ شیخ نے کہاہیکہ وڈھ سے گندم کی نقل وحمل پر مکمل پابندی لگائی جائے اور ضلع بندی کی جائے وڈھ بازار اور دیگر علاقوں سے روزانہ ٹرکیں گندم سے بھر کر دیگر علاقوں کو منتقل ہورہی ہے انہوں نے اپیل کی سردار ختر جان مینگل اور سردار اسداللہ خان مینگل فوری طور پر علاقہ کے عوامی مسئلے پر نوٹس لیں اور وڈھ سے باہر گندم کی لے جانے پر مکمل پابندی آئد کی جائے انہوں نے کہاکہ وڈھ کے گندم کے تاجرروں نے گزشتہ سال اس بات پر گند م وڈھ سے لے جانیکی اجازات اس بات پر دی گئی تھی کہ جب وڈھ میں گندم کی قلت ہوگی تو آپ حضرات اس بات کا پابند ہونگے کہ عوام کو ستی گندم فراہم کریں اور وڈھ میں گندم کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی گی مگر اس بات پر کوئی عمل نہیں ہو اور وڈھ میں گندم کی فی بوری کی قیمت 4000ہزار سے زائد میں فروخت کی گئی اور یہ منافع ان دوکانداروں نے کمائی جو اس بات کے پابندتھے کہ وہ وڈھ میں گندم کو بلیک میں فروخت نہیں کرئینگے انہوں نے کہاکہ وڈھ بازار اور دیگر علاقوں سے گندم کی مکمل نقل وحمل پر نظر لگائی جائے اور ضلع بندی پر فوری عمل درآمد کی جائے بصورت دیگر عوام کے اس بنیادی مسلئے پر احتجاج کا حق رکھتے ہیں وڈھ سے جو کے نام پر گاڈیوں میں سرعام گندم لوڈ ہورہی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار اسٹنٹ کمشنر وڈھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسلئے پر فوری ایکشن لیکر عوام کو سہولت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :