لاہور ایئر پورٹ کے کارگو کمپلیکس سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 29 مئی 2016 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) سول ایوی ایشن حکام نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کارگو کمپلیکس سے موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے کارگو کمپلیکس سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک موٹر سائیکل کا تالہ توڑ کر کمپلیکس سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نجی کمپنی کا سابق ملازم ہے اور اپنا پرانا ڈیوٹی کارڈ دکھا کر ایئر پورٹ میں داخل ہو تا ہے اور اس سے پہلے بھی کئی موٹر سائکلیں چوری کر چکا ہے ۔ ملزم سے چوری شدہ پٹرول کی بوتلیں اور موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :