دنیا میں عمر لاز اور غیر مسلم کا مطالعہ قرآن اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے،سردار یوسف

نظام صلواة کا قانون متفقہ طور پر بنادیا گیا علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمل در آمد یقینی بنائیں،مدرسہ اشرفیہ کی تقریب سے خطاب

اتوار 29 مئی 2016 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حضر ت عمر کی فلاحی ریاست کے نظام پردنیا میں عمر لاز اور غیر مسلم کے گھر میں قرآن کا نسخہ اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے ۔پاکستان کی اسلامی ریاست کا تشخص ہمیشہ قائم رہے گا ، نظام صلاة کا قانون متفقہ طور پر بنادیا گیا علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ عمل در آمد یقینی بنائیں۔

حج کے انتظامات ان شاء اللہ مثالی ہونگے ،ائندہ کوشش ہوگی کہ اخراجات اس سے بھی کم ہوں ۔پرائیویٹ ٹور اپریٹر کو بھی کم سے کم اخراجات پر لایا جائے گا۔مدارس کی تقریبات میں شرکت پر دلی مسرت حاصل ہوتی ہے ان ہی مکاتب کی برکت سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ پاکستان میں ہر سال تیار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین مولانا فضل الر حیم مہتمم مدرسہ جامعہ اشرفیہ تحفیظ القرآن الکریم و خطیب جامع مسجد اشرفیہ ایف ایٹ مرکز اسلام آباد کی دعوت پر تقریب تکمیل حفظ قرآن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

یہ تقریب زیر سرپرستی پیر طریقت مولانا پیر برکت اللہ ربانی مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام و زیر نگرانی چیئرمین تعلیم الاسلام ٹرسٹ ایف سیون فور مولانا عبد الکریم انعقاد پذیر تھی ،تقریب سے واعظ خوش الحان ،خطیب جامع مسجد سیدنا عمر گڑھی حبیب اللہ مولانا میاں محمد نقشبندی اورسینئر صحافی حفیظ اللہ عثمانی نے بھی خطاب کیا بعدازاں حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر مدرسہ جامعہ اشرفیہ کے سات نونہال طلباء کو انعامات ،اسناداور دستار بندی سے نوازا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے بھی حفاظ میں نقد انعامات اپنی جیب سے تقسیم کیے۔

اس موقع پر پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الحمید صابری،مولانا قاری محبوب الرحمن بالاکوٹی ،مولانا محمد اسحاق صابر،پروفیسر مولانا ممتاز احمد دانش، مولانا عبد الر حمن جامی،قاری فضل کریم ، کونسلریو سی 28 قاری فضل ربی ،لیبر کونسلر قاری ارشد رحیم قاری عبد اللہ درخواستی، قاری عبد الخالق بجران،قاری محمد اسماعیل بجران، قاری ابراہیم تبسم سمیت کثیر تعداد میں علماء و قراء نے تقریب میں شرکت کی ۔

سردار محمد یوسف نے کہاحضرت سید نا عمر فاروق کی فلاحی ریاست کے تصور اور قوانین آج دنیا میں عمر لاز کے نام سے متعارف اور نافذ ہیں ،جبکہ غیر مسلموں کے گھروں میں قرآن مجید کا نسخہ اور مطالعہ قرآن کا تصور اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہے ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس ملک کا اسلامی تشخص ہمیشہ قائم رہے گا ۔ پہلے قانون سازی کا تقاضا ہوتا تھا اب قانون بن گیا ہے علماء آگے بڑھیں ،حوصلہ افزائی کرین اور نظام صلاة کو نافذ کرکے اس کی برکات سے معاشرے کو مستفید کریں ۔

اور اس عمل کا آغاز اسلام آباد کی ایک ہزار کی قریب مساجد سے ہونا چاہیے ۔یہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا متفقہ ہے اور امام کعبہ باقاعدہ اس عمل کا افتتاح کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے معاملات میں مذید بہتری کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔پیکج ان شاء اللہ مذید بھی بہتر ہوگا،اور پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی کم از کم پیکج پر لا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم قرآن کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی نے قانون سازی کی ہے جس کے مطابق ملک بھر کے سرکاری اور پرئیویٹ تمام اداروں میں پرائمری اور میٹرک لیول تک ناظر ہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن تعلیم لازمی نصاب میں شامل ہوگی ۔وفاق میں کیڈ کے تعاون سے یہ عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :