متحدہ عرب امارات کا جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 15:55

متحدہ عرب امارات کا جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

ابوظہبی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی نے جون میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے-تیل کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی کو اگست2015میں متعارف کروایا گیاتھا جس کے تحت تیل کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے ساتھ منسلک کیا جانا ہے-نئی پالیسی کے تحت تیل کی قیمتوں پر ہرماہ نظرثانی کی جاتی ہے-حکام کے مطابق جون میں سپیشل 95تیل کی قیمت 1اعشاریہ67درہم سے بڑھا کر 1اعشاریہ75درہم جوکہ اپریل میں1اعشاریہ51درہم تھی-سپر98کی کی قیمت 1اعشاریہ78درہم سے 1اعشاریہ86درہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جوکہ اپریل میں 1اعشاریہ62درہم تھی-اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت 1اعشاریہ60درہم سے بڑھا کر 1اعشاریہ77درہم ہوجائے گی متحدہ عرب امارات میں قیمتوں پر نظرثانی سے پہلے ڈیزل کی قیمت2اعشاریہ90درہم تک چلی گئی تھی-وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن کا مقصد معیشت کو مضبوط بنانا اور لوگوں کو ترغیب دینا کہ وہ یہ جانیں کہ وہ کتنا تیل استعمال کرتے ہیں-

متعلقہ عنوان :