کرپٹ عناصر کے خلاف جاری تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ڈاکٹر نوشین حامد
اتوار 29 مئی 2016 15:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف جاری تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ افراد کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے اور انہیں اقتدار سے الگ کرنے کے لئے ہر قسم کا دباؤ ڈالیں گے ۔عوام کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔
ہم عوام کی عدالت میں آچکے ہیں اور انصاف لے کر جائیں گے۔کرپٹ عناصر نے ملک کو بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ۔(جاری ہے)
یہ وہی عناصر ہیں جو ملک کو کئی سالوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ،انہیں لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف کامیاب مہم کا آغاز کیا ہے ۔ماضی میں کسی جماعت نے کرپشن کے خلاف اقدامات نہ کئے جس وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے۔خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔اس کے برعکس پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.