توا نائی بحران کے خاتمہ کے لئے پنجاب میں چار بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، رانا بابرحسین

اتوار 29 مئی 2016 15:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ توا نائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے پنجاب میں چار بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

46 ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج چین کی قیادت کا پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور پاکستان کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے -چین کا یہ عظیم احسان پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے - انہوں نے کہا کہ ماضی میں مشرف اور زرداری کے دور میں ایسا کیوں نہ ہو سکا - ان کے ادوار میں مفاہمتی یادداشتوں پر تو دستخط ہوتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا- چین کے صدر اپریل 2015ء میں پاکستان آئے - منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور اسی سال ستمبر میں منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا- اربوں ڈالر کے ان منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے کام شروع ہے ملک کی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی-انہوں نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے منصوبے بھی لگائے جا رہے ہیں -بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں گیس کی بنیاد پر بجلی کے حصول کے یہ منصوبے لگائے جا رہے ہیں جو 2017 ء تک مکمل ہو ں گے- تمام منصوبے نہایت شفاف انداز میں تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں - ساہی وال میں بھی پاور پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :