زائکا وائرس پھیلاؤ خدشات

عالمی ادارہ صحت نے اولمپک گیمز کے اوقات کار اور جگہ کی تبدیلی مسترد کر دی

اتوار 29 مئی 2016 15:34

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) عالمی ادارئہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے اوقات کار میں زائیکا وائرس کے باوجود تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ گیمز لائیو ڈی جنیرو میں منعقد ہونا ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز اور سائنسدانوں نے گیمز کے وینو میں تبدیلی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ مطالبات اور خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپکس زائیکا وائرس کے پھیلاؤ پر کوئی اثرات مرتب نہیں کریں گے۔ موجودہ جائزے کی بنیاد پر اولمپکس 2016ء کے مقام کی تبدیلی سے زائیکا وائرس کا بین الاقوامی پھیلاؤ بھی تبدیلی نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :