پشاور :خواجہ سرا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
قتل کے الزام میں دیگر ملزم پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں ، طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میںآ گئی
اتوار 29 مئی 2016 15:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) پشاور میں خواجہ سرا علیشاہ کے قتل کے مرکزی ملزم فضل گجرکو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خواجہ سرا کے ساتھ امتیازی سلوک کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پشاور میں خواجہ سرا علیشا کے قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ، مرکزی ملزم فضل گجر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دیگر ملزموں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ ایک ہفتے پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا علیشا نے اپنے نزعی بیان میں ملزموں کو نامزد کیا تھا۔ علیشاہ کو سہولیات نہ ملنے پر لیڈی ریڈنگ ہسسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میں ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر ہسپتال حکام نے تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی جس کی رپورٹ پیرکو پیش کی جائے گی۔
علیشا ہ کے علاج کے دوران ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ عوام بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ ہسپتال میں زیادتی پر ان کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور ہسپتال میں امتیازی رویے کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی سے خواجہ سراؤں کے دکھ کچھ کم ہو سکیں گے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.