بکرے اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عوم کی پہنچ سے دور فی کلو 242 کا ہوگیا،ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:58

بکرے اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی عوم کی پہنچ سے دور فی کلو 242 کا ہوگیا،ضلعی ..

لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 روز کے دوران پرچون سطح پر 15 سبزیوں کے نرخوں میں 14 روپے تک، 6 پھلوں کے نرخوں میں 6 روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 14 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی اوپن مارکیٹوں میںسبزیوں میں ایک کلوآلو کچا چھلکا 3 روپے اضافے سے 24 روپے، پیاز 3 روپے اضافے سے 23 روپے، ادرک تھائی لینڈ 7 روپے اضافے سے 47 روپے، لہسن چائنہ کوئٹہ 6 روپے اضافے سے 152 روپے، بند گوبھی 4 روپے اضافے سے 15 روپے، کھیرا دیسی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 31 روپے، ادرک چائنہ کی قیمت 14 روپے اضافے سے 91 روپے، گھیا کدو 5 روپے اضافے سے 22 روپے، کھیرا فارمی 5 روپے اضافے سے 14 روپے، پالک 2 روپے اضافے سے 13 روپے، میتھی 13 روپے اضافے سے 38 روپے، شملہ مرچ 13 روپے اضافے سے 30 روپے، اروی 13 روپے اضافے سے 66 روپے، مٹر 3 روپے اضافے سے 99 روپے اور ایک کلو گاجر چائنہ کی قیمت 2 روپے اضافے سے 15 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 6 روپے اضافے سے 85 روپے، سیب امری 5 روپے اضافے سے 80 روپے، تربوز 2 روپے اضافے سے 15 روپے، انار قندھاری 6 روپے اضافے سے 256 روپے، کھجور ایرانی 4 روپے اضافے سے 156 روپے اور چیکو کی قیمت ایک روپے اضافے سے 80 روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 228 روپے سے بڑھ کر 242 روپے ہوگیا ہے۔شہریوں کا ضلعی انتطامیہ سے سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔