ایکسائز کا ٹیکس نادہندہ،ڈیفالٹرز مالکان کخلاف شکنجہ تیار

متعدد جائیدایں سیلز،ٹارگٹ ریکوری مکمل نہ کرنے والے افسران اپنی سیٹ پر موجودنہیں رہیں گے:ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:58

ایکسائز کا ٹیکس نادہندہ،ڈیفالٹرز مالکان کخلاف شکنجہ تیار

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء)محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل نے پنجاب کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز کو 30 جون تک ریکوری مکمل کرنے کے تحریری حکامات جاری کردیئے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ای ٹی او نصیروالدین زون 14کی قیادت میں ایکسائز انسپکٹر محمد وارث، سلیم سمیت دیگر ہمراہ ٹیم نے گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں پراپڑٹی ٹیکس ڈیفالٹرز مالکان کے خلاف آپریشن کیا اور درجنوں پراپڑٹی کو سیلز کر دیا۔

جن علاقوں میں ایکسائز کی ٹیم نے چھاپے مارے ان میں چونگی امرسدوھو،اعوان مارکیٹ، یوحناآباد، نشتر ٹاوئن، کمایائے روڑ سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔ ای ٹی او نصیروالدین کا کہناہے کہ ایسے مالکان کی پراپرٹی سلز کی جارہی ہے جن کو ایکسائز کی جانب سے بار بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناہے کہ کی ڈی جی ایکسائز کے حکم کے مطابق ٹیکس نادہندہ پراپڑٹی مالکان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے، بغیر ٹیکس ادا کیے کسی کو پراپڑٹی استعمال نہیں کرنے دینگے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل حکامات کے مطابق 30جون تک اپنی ریکوری مکمل نہ کرنے والے ایکسائز افسران کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔