اذیت ناک لوڈ شیڈنگ بچے ،خواتین بہوش بجلی کی کم وولیٹج سپلائی

شہریوں کا جینا محا ل اور معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا- باربار ٹرپنگ سے قیمتی الیکڑونکس سامان جل کرخاکستر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:53

اذیت ناک لوڈ شیڈنگ بچے ،خواتین بہوش بجلی کی کم وولیٹج سپلائی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی سورج کا غصہ تھم نہ سکا جس کی وجہ سے بجلی کی رسد کم ہونے کی وجہ سے چھٹی کے روز بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں، لاہور، قصور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ساہوال ، چونیاں ،پتوکی سمیت دیگر شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ 24گھنٹے جاری رہا جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے لوگ بجلی غائب ہونے کی وجہ پانی کی بوند بوندکو ترستے رہے۔

لاہور مین سورج سوانیز پر رہاجس کی وجہ سے مختلف علاقوں میںبچے ،خواتین گرمی سے نڈھال اور بہوش ہوگے ،لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔ دوسری جانب لیسکو نے بجلی کی لوڈمینجمنٹ کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیااعلی افسران کے دباو¿پر شہرمیں کم وولٹیج کر کے بجلی کی لوڈمینجمنٹ ہونے لگی۔

(جاری ہے)

کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی،فریج،فریز رز اورایئرکولرزسمیت دیگرقیمتی اشیاءجلنے کے واقعات عام ہوگئے۔

وزات پانی و بجلی اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جا رہی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے وزارت پانی و بجلی کو خوش کرنے کے لئے کم وولٹیج فراہم کر کے لوڈمینجمنٹ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کی قیمتی اشیاءجلنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیںکم وولٹیج کی وجہ سے اے سی، فریج، ایئر کولر اور فریزر سمیت دیگر برقی اشیاءچلنے کے قابل نہیں رہیں اور ٹرپنگ کی وجہ سے مشینوں کے جلنے کے واقعات عام ہو رہے ہیں۔

ٹیکنیکل لاسز اور کم وولٹیج کی وجہ سے بجلی پورے طریقے سے عام صارفین تک نہیں پہنچ پا رہی، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ اس لیے دیئے تھے کہ وہ ہم پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیں،کم وولٹج سپلائی سے ساری عمر کی جمع پونجی کی کمائی سے خریدہ ہوا سامان جلا کر ہمار اوپر مزید ظلم کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہناہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر پانی و بجلی سے لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :