پانی کی شدید قلت، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہورمیں زیر زمین پانی سالانہ ایک میٹر تک کم ہورہا ہے ‘ ایشیا میں لاہور سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والا شہر بن چکا ہے :رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:53

پانی کی شدید قلت، واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میںپانی کی زیرزمین سطح سالانہ ایک میٹر تک گرنے سے لاہور کے30 علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ شہرمیں پیداہونےوالی سنگین صورتحال کیخلاف شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے۔لاہورمیں موسم گرما عروج پر ہے،اس لیے پانی کے استعمال میں اضافہ بھی یقینی ہے واسازرایع کے مطابق لاہور کے 30 علاقوں پانی زیر زمین مزید نچے جانےکی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے جن میں،سبزہ زار‘اقبال ٹاﺅن ، ٹاو¿ن شپ،گرین ٹاون اور باگڑیاں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہریوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کیے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

واسا حکام کہتے ہیں کہ پانی کی قلت موسم گرما میں اِس کی طلب ورسد میں فرق کے باعث پیدا ہوئی تاہم پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیوب ویلز اور جنریٹرز لگائے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لاہورمیں زیر زمین پانی سالانہ ایک میٹر تک کم ہورہا ہے جبکہ ایشیا میں لاہور سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والا شہر بن چکا ہے، ایسی صورتحال رہی تو مستقبل میں لاہوریوں کو پانی کی قلت کا سنگین مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے۔لاہوریوں کو پانی کی قلت سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کے ساتھ شہریوں کوبھی پانی کے ضیاع پرقابو پانے کی ضرورت ہے۔

ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے شہر میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں سٹاف تاحکم ثانی اتوار کو بھی دفاتراور فیلڈ میں موجود رہے ۔ ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے افسران اور ملازمین کو حکم دیا ہے کہ پانی کے قلت کی شکایات پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جب تک ازالہ نہ ہو وہ گھر بھی نہ جائیں۔ ایم ڈی واسا نے آپریشنل سٹاف کی اتوار سمیت دیگر چھٹیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :