اماراتی تاجروں کا پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف کے صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 14:53

اماراتی تاجروں کا پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف کے صحت یابی کے ..

دوبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے تاجروں نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔اماراتی تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاونڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے پاکستان کے وزیراعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے موجودہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

یواے ای کے تاجر دوست ممالک کے ساتھ پاکستانی حکومت کے سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان بھر میںخصوصاً کراچی میں قیام امن کی بحالی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاک افواج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ طویل عرصے بعد ایک بار پھر کراچی امن کا گہوارہ بن گیا ہے اور یہاں کاروباری وصنعتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ حاصل کررہی ہیں جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھی ایک بار پھر پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہورہے ہیں جو کہ اقتصادی ترقی کے حوالے سے خوش آئند ہے۔انہوںنے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی دل کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔