پنڈی بھٹیاں جلال پور روڈ پرٹرک اور موٹر سائیکل میں تصاد م سے 3افراد جاں بحق

اتوار 29 مئی 2016 14:17

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پنڈی بھٹیاں جلال پور روڈ پرٹرک اور موٹر سائیکل میں تصاد م سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلال پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ساتھ گزرنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور انکا بچہ دم توڑ گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضے میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :