چمن کالج روڈ پر نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

اتوار 29 مئی 2016 14:17

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کالج روڈ پر واقع ایک گھر میں دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے 5افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک بچے کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت انتہائی تشویشنا ک ہے ۔دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاحملے کے بعد نامعلو م افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم واقعہ کے بعد ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور ملزما ن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :