تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکار زخمی

اتوار 29 مئی 2016 14:16

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل صافی میں لیویز اہلکاروں کو بارودی سرنگ کا سراغ ملا جس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ ( بی ڈی ایس )کے عملے کو دطلب کیا گیا ۔بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا عمل جاری تھا کہ اس دوران دھماکہ ہو ا جس کی زد میں آکر بی ڈی ایس کے دو اہلکارز خمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی تاہم زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :