وزیراعظم محمد نواز شریف کا (منگل) دل کا آپریشن ہوگا

سرجری کے بعد معالجین کی ہدایات پر وطن واپس آئیں گے

اتوار 29 مئی 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا (منگل) منگل کو دل کا آپریشن ہوگا سرجری کے بعد معالجین کی ہدایات پر وطن واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے آپریشن کے بعد معالجین کی مشاورت سے واپسی کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں موجودگی کے باوجود وہ ریاستی امور کا خود جائزہ لے رہے ہیں ۔وزیراعظم وفاقی وزراء ،کابینہ ارکان اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں وزیراعظم سرجری کے فوری بعد اپنی انتظامی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کریں گے

متعلقہ عنوان :