ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف (کل)کابینہ اور این ای سی کی میٹنگ سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرینگے

اتوار 29 مئی 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) پیرکو کابینہ اور این ای سی کی میٹنگ سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرینگے ۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر 30 مئی کی دوپہر کو وڈیو لنک کے ذریعے این ای سی اور کیبنٹ میٹنگ کی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ان اجلاسوں سے خطاب کرینگے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے برطانیہ میں ہیں اور منگل کو انکی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق سرجری کے بعد وزیراعظم ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق لندن میں قیام کرینگے اور جونہی ڈاکٹر ان کو سفر کی اجازت دینگے وہ وطن واپس آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :