آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ذرائع

پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت خطیر رقم کی مختص کی جائیگی سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئیگی حکام

اتوار 29 مئی 2016 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) آئندہ مالی سال2016-17 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ سماجی وانسانی ترقی کے منصوبوں ، پانی ،توانائی اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے عوام کی زندگی میں بہتری آئیگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پی ایس ڈی پی 2016-17 ء کے تحت کوریڈور منصوبے اور صوبوں کے لئے خطیر رقم کی مختص کی جائیگی کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ اقتصادی ترقی کے فوائد جلدازجلد تمام لوگوں کو پہنچ سکیں۔

اصلاحات اور جدت آمیزی ایسے ذرائع ہیں جن سے معیشت کو بڑی ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہوں گے بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال کرنا اور مزید بہتر طور پر تعمیر کرناہے۔

اس کلیدی منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی ۔تقریباً 46 ارب ڈالر مالیت سے سڑکوں، ریلوے ، ٹیلی کام ، گوادر پورٹ ، اور توانائی کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔ سی پیک دونوں برادر ممالک اور خطے کو جوڑنے کی اہم بنیاد ہے یہ کوریڈور گیم چینجرکی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک اور اس کے عوام خوشحالی کی اس منزل کو پا لیں گے جس کی ان سے توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :