وفاقی بجٹ2016-17میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 80 سے 90 کروڑ روپے تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کیلئے فنڈز بھی بڑھ جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:38

وفاقی بجٹ2016-17میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 80 سے 90 کروڑ روپے تک اضافہ کیا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) وفاقی بجٹ2016-17میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 80 سے 90 کروڑ روپے تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کیلئے فنڈز بھی بڑھ جائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ پر کروڑوں کی نوازشات کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں کئی گنا اضافے کے علاوہ سپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کا بجٹ بھی بڑھانے کی تجاویزپیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں ، 87 کروڑ روپے اضافہ تجویز کیا گیا ، قومی اسمبلی کے بجٹ میں 60 کروڑ ، سینٹ کیلئے 27 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے فنڈز بڑھا کر ایک ارب 25 کروڑ روپے ، سینیٹرز کی تنخواہوں کیلئے 34 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سپیکر آفس کیلئے 4 کروڑ ، ڈپٹی سپیکر کے فنڈز میں 70 لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے۔ اپوزیشن لیڈر آفس کا بجٹ بڑھا کر 1 کروڑ 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی والی کشمیر کمیٹی کیلئے بھی 6 کروڑ سے زیادہ مختص کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :