قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیاگیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہوگا جس سے صدرممنون حسین خطاب کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:29

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیاگیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے اب اجلاس 31 مئی کو ہوگا۔ اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب31 مئی کی شام5 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نئے مالی سال2016-17 کا بجٹ پیش کیا جائے گا ، تاہم پارلیمانی روایت کے مطابق جہلم سے ایم این اے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث پہلے روز اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اب یکم جون کو ہوگا جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اگلے روز دو جون کو طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :