شریف خاندان سے وابستگی کے علاوہ عابد شیر علی کی دوسری کوئی قابلیت نہیں ‘ میاں محمود الرشید

تحریک انصاف کا 126کا دن دھاندلی کیخلاف تھا ،(ن) لیگ قوم کے 35سال ضائع کرنے کا حساب دے ‘ قائد حزب اختلاف

اتوار 29 مئی 2016 13:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی گفتگو مخاصمت اور غیر ذمہ دارانہ ہے،عابد شیر علی کو حزب اختلاف کی قیادت پر تنقید کی بجائے قوم کو بجلی کی عدم دستیابی کی وضاحت دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا 126کا دن دھاندلی کے خلاف تھا ، مسلم لیگ (ن) قوم کے 35سال ضائع کرنے کا حساب دے ۔

عابد شیر علی کو سیاسی بیان بازی کی بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے وابستگی کے علاوہ عابد شیر علی کی دوسری کوئی قابلیت نہیں ۔عابد شیر علی اخلاقیات کا پاس ہوتا تو اپنی جماعت میں دہشت گردوں کے سرپرستوں کا مقابلہ کرتے۔

متعلقہ عنوان :