دھرنا پارٹی جتنی مرضی مخالفت کرلے یہ منصوبہ 2018ء میں ہر صورت مکمل ہوگا ‘ خواجہ احمد حسان

بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے میٹرو ٹرین اور اس جیسے دیگر منصوبوں کا انفراسٹر اکچر نا گزیر ہے

اتوار 29 مئی 2016 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی جتنی مرضی مخالفت کرلے یہ منصوبہ 2018ء میں ہر صورت مکمل ہوگا ، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے میٹرو ٹرین اور اس جیسے دیگر منصوبوں کا انفراسٹر اکچر نا گزیر ہے ۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ غریب کا منصوبہ ہے لیکن بڑی بڑی پراڈو میں پھرنے والے اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں افراد کو معیاری اور سستے سفر کی سہولیات میسر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا ۔وزیر اعلیٰ کی صلاحیتوں کی تعریف نہ صرف پاکستان میں کی جا تی ہے بلکہ چین جیسا ترقی یافتہ ملک میں بھی انکی محنت کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل جب وہ چین گئے تو چینی وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نہ خود سوتے ہیں اور نہ کسی کو سونے دیتے ہیں ، یہ اتنے محنتی ہیں اور چاہتے ہیں کہ دن 24گھنٹے کی بجائے 28گھنٹے کا ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :