پشاورمیں خواجہ سرا کے قتل کا سراغ مل گیا ،پولیس نے مرکزی ملزم کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کردیا

ملزم کو موبائل کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ملزم کا سترہ مئی کو علیشا سے جھگڑا ہوا تھا ،فضل گجر نے علیشا کو بائیس مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ایس ایس پی

اتوار 29 مئی 2016 13:26

پشاورمیں خواجہ سرا کے قتل کا سراغ مل گیا ،پولیس نے مرکزی ملزم کو پکڑ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پشاورپولیس نے خواجہ سرا علیشاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم فضل گجر کوگرفتارکرلیا ہے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ،دوستی نہ کرنے پر علی شاہ کوقتل کیا۔پشاورپولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کا کہنا تھا خواجہ سرا علیشاہ کے قاتل کیس میں سائنسی خطوط پر کام کیا ملزم کو موبائل کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزم کا سترہ مئی کو علیشا سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد فضل گجر نے علیشا کو بائیس مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایس پی کاکہنا تھا کہ ملزم کو کسی سیاسی جماعت نے پناہ نہیں دی تھی ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس کے حراست میں ہیں اورملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں ۔ملزم نے خواجہ سرا علیشاہ کو دوستی نہ کرنے پر فقر آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔ملزم کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے پولیس کی کار گردی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہیں

متعلقہ عنوان :